unfoldingWord 47 - ۔ فلپی میں پولس اور سیلاس
Esquema: Acts 16:11-40
Número de guión: 1247
Idioma: Urdu
Audiencia: General
Tipo: Bible Stories & Teac
Propósito: Evangelism; Teaching
Citación Biblica: Paraphrase
Estado: Approved
Los guiones son pautas básicas para la traducción y grabación a otros idiomas. Deben adaptarse según sea necesario para que sean comprendidas y relevantes para cada cultura e idioma diferentes. Algunos términos y conceptos utilizados pueden necesitar más explicación o incluso ser reemplazados o omitidos por completo.
Guión de texto
ساؤل نے جب روم کی ساری سلطنت میں سفر کیا، تو اُس نے اپنا رُومی نام، “پولس” استعمال کرنا شروع کر دیا۔ ایک دن، پولس اور اس کا دوست سیلاس جناب یسوع المسیح کی خوشخبری کی منادی کرنے کے لئے فلپی کے شہر گئے۔ وہ اُس جگہ گئے جو شہر کے باہر دریا کے کنارے تھی جہاں لوگ دعا کے لئے جمع ہوتے تھے۔ وہاں وہ ایک لدیہ نامی عورت سے ملے جو تجارت کرتی تھی۔ وہ خدا سے محبت اور اُسکی عبادت کرتی تھی۔
خدا نے لدیہ کا دل کھول دیا کہ وہ جناب یسوع المسیح کے بارے میں پیغام کا یقین کرے، اور اُس نے اور اُس کے خاندان نے بپتسمہ لیا۔ اُس نے پولس اور سیلاس کو دعوت دی کہ اُسکے گھر میں رہیں، تو وہ اُسکے اور اُسکے خاندان کے ساتھ رہے۔
پولس اور سیلاس نے اکثر لوگوں سے دعا کی جگہ (عبادت خانے) میں ملاقات کی۔ وہاں ہر روزجاتے ہوئے راستے میں ایک غلام لڑکی جس میں ایک شیطان تھاوہ اُنکا پیچھا کیا کرتی تھی۔ اُس شیطان کے ذریعے وہ لوگوں کے مستقبل کی پیش گوئیاں کیا کرتی، اور وہ ایک نجومی کے طور پراپنے مالک کے لئے بہت سا پیسہ کماتی تھی۔
جوں جوں یہ چلتے رہے، وہ غلام لڑکی چلاتی رہی، “یہ لوگ سب سے بڑے خدا کے بندے ہیں۔ وہ آپ کو نجات پانے کا راستہ بتا رہے ہیں!” اُس نے یہ اتنی مرتبہ کیا کہ پولس غضبناک ہو گیا۔
آخر کار ایک دن جب غلام لڑکی (لونڈی) نے چلانا شروع کیا تو پولس نے اُس کی طرف متوجہ ہو کر بد روح جو اُس میں تھی سے کہا کہ، “جناب یسوع المسیح کے نام میں، اس میں سے نکل جا۔” فورا ًبدروح اُس میں سے نکل گئی۔
لونڈی کے مالک بہت غصے میں آ گئے! اُنہیں اِس بات کا احساس ہوا کہ بدروح کے بغیر، وہ لونڈی لوگوں کو مستقبل نہیں بتا سکے گی۔ اِس کا مطلب یہ ہوا کہ اب لوگ اُس کے مالکوں کو ہر گز رقم ادا نہ کریں گے کہ وہ انہیں بتا سکے کہ اُن کے ساتھ کیا ہونے والا ہے۔
لونڈی کے مالکان پولس اور سیلاس کو رومی حکام کے پاس لے گئے، جنہوں نے اُنہیں مار پیٹ کر جیل میں پھینک دیا۔
انہوں نے پولس اور سیلاس کو جیل کے سب سے محفوظ حصے میں ڈال دیا اور یہاں تک کیا کہ ان کے پیروں کو تالے لگا دیئے۔ پھر بھی آدھی رات کے وقت وہ خدا کی حمد و ثناء کے گیت گا رہے تھے۔
اچانک، وہاں ایک شدید زلزلہ آیا! تمام جیل کے دروازے کھلے گئے، اور تمام قیدیوں کی زنجیریں کھل گئیں۔
جیلر نیند سے جاگ اٹھا، اور جب اُس نے دیکھا کہ جیل کے دروازے کھُلے ہیں تو وہ بے حد خوف زدہ ہو گیا! اُس نے سوچا کہ تمام قیدی فرار ہو چکے ہوں گے تو اُس نے اپنے آپ کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا۔ (وہ یہ جانتا تھا کہ اگر قیدی فرار ہو گئے تو رُومی حکام اُس کی جان لے لیں گے۔) لیکن پولس نے اُسے دیکھ لیا اور چلّایا، “رکّو! اپنے آپ کو زرر نہیں دینا. ہم سب یہاں موجود ہیں۔”
جیلر کانپتا ہوا پولس اور سیلاس کے پاس آیا اور پوچھنے لگا، “مجھے نجات پانے کے لئے کیا کرنا چاہئے؟” پولس نے جواب دیا “جناب یسوع المسیح پر ایمان لے آ، جو کہ خالق و مالک ہے، تو تُواور تیرا سارا خاندان بچا لیا جائے گا۔” پھر جیلر پولس اور سیلاس کو اپنے گھر لے گیا اور ان کے زخموں کو دھویا۔ پولس نے اُس کے گھر میں ہر شخص کو جناب یسوع المسیح کی خوشخبری کا پرچار کیا۔
جیلر اور اس کا سارا خاندان جناب یسوع المسیح پر ایمان لے آئےاور بپتسمہ لیا۔ پھر جیلر نے پولس اور سیلاس کو کھانا کھلایا اور وہ ایک ساتھ خوشی منانے لگے۔
اگلے دن شہر کے رہنماؤں نے پولس اور سیلاس کو جیل سے رہا کیا اور انہیں فلپی چھوڑنے کو کہا۔ پولس اور سیلاس نے لدیہ اور کچھ دوسرے دوستوں سے ملنے کے بعد شہر چھوڑ دیا۔ مسیح کی خوشخبری پھیلتی رہی، اور کلیسیا بڑھتی رہی۔
پولس اور دیگر مسیحی رہنماؤں نے لوگوں کو تبلیغ اور جناب یسوع المسیح کی خوشخبری کی تعلیم دینے کے لئے بہت سے شہروں کا سفر کیا۔ اُنہوں نے کلیسیاوں میں مومنوں کی حوصلہ افزائی اور تعلیم کے لئے بہت سے خطوط بھی لکھے۔ اُن خطوط میں سے کچھ بائبل کی کتابیں بن گئیں۔